انڈیا کے شہر بنگلورو میں پولیس نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے والے کالج کے تین طالب علموں کو گرفتار کرلیا، جبکہ انہیں کالج سے بھی نکال دیا گیا۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق نیو ہورائزن کالج آف انجینیئرنگ کے ان طلبہ کی نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لیا، لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔
نیو ہورائزن کالج آف انجینیئرنگ میں 25-26 نومبر کو ہونے والے ایک فیسٹیول کی تیاریاں کی جا رہی تھیں جب ان تین طلبہ اریان، دیناکار اور ریا کو ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








