قطر فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے اپنا میلہ سجالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قطر میں ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نومبر کو سعودی ہاؤس کے علاقے میں براجمان ہوگی۔ یہ ہاؤس سعودی قومی ٹیم اور شائقین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

دوحا کے کارنیش میں 18 ہزار مربع میٹر کے رقبے’سعودی ہاؤس‘ ایک بہترین تجربہ ثابت ہوگا۔ 20 نومبرسے 18 دسمبر تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ میں سعودی عرب سے آنے والی ٹیم اور اس کے ساتھ دیگر منتظمین موجود ہوں گے جب کہ خطے میں 10 پویلین شامل ہیں جن میں 21 ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ سعودی ہاؤس کے قیام کا مقصد ورلڈ کپ میں شائقین کے تجربے کو تقویت دینا، سعودی ثقافت کو متعارف کرانا اور سعودی قومی ٹیم کو اس کے عالمی مشن میں سپورٹ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر تین طالب علم گرفتار

سعودی ہاؤس میں کیا خاص ہے؟

سعودی ہاؤس اپنے تمام اقوام کے زائرین کو دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک خطے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت دے گا جہاں زائرین ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے عملی طور پر ڈریم پویلین میں سرفہرست کھلاڑیوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کے تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے طے شدہ مختلف قسم کی سعودی قومی ٹیم کے ساتھ فوٹو گرافی کے تجربات کا بھی موقع ملے گا۔

کوکنگ پویلین میں سعودی کھانوں کے مینو شامل ہیں۔ جنہیں سعودی ہاؤس کے مہمان بھرپور دورے کے بعد کھا سکیں گے۔ شائقین گرین فالکنز اسٹور سے بھی خریداری کرسکیں گےجس میں قومی ٹیم کی سرکاری یونیفارم ہوتی ہے، جھنڈوں کے علاوہ سعودی قومی ٹیم کے نشانات اور پرچم موجود ہیں۔ فٹ بال کے شوقین ہیں وہ ایک بڑی اسکرین پر ورلڈ کپ کے میچوں کو دیکھ سکیں گے۔

سعودی ہاؤس میں جذبہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی راہداری میں آنے والے زائرین سعودی روشن لیگ کی کامیابیوں، اس کی ترقی کے مراحل اور اس کے آغاز سے لے کر اب تک اس کے کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں ایل ای ڈی اسکرینوں پر سیکھ سکیں گے۔

سعودی ہاؤس کے اسٹیج پرمتعدد سعودی فنکار کنسرٹ پیش کریں گے جو 21 نومبر سے 18 دسمبر تک مختلف مواقع پر پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی دیہی ثقافت، میڈلے اور دیگر دلچسپ اور انٹر ایکٹو آرٹس اور ایونٹس شامل ہوں گے۔

Related Posts