متعدد عالمی ستاروں نے قطر ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے، میگا ایونٹ شروع ہونے میں دو دن باقی ہیں، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کون کون سے ستارے اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پوپ سنگر BTS-Kکے Jungkook اپنی گلوکاری کے جوہر دکھائیں گے، جن کے بارے میں افواہ تھی کہ وہ پہلے ہی جمعہ کو قطر پہنچ چکے ہیں۔
ماسکو میں گزشتہ ورلڈ کپ میں پرفارم کرنے والی برطانیہ کے روبی ولیمز کے بارے میں افواہیں چل رہی ہیں کہ وہ ایونٹ میں پر فارم کریں گی۔
راڈ سٹیورٹ:
راک لیجنڈ نے فیفا کے منتظمین کو انکار کردیا، سٹیورٹ نے دی ٹائمز کو بتایا کہ انہیں 15 ماہ قبل وہاں پرفارم کرنے کے لیے ”بہت زیادہ رقم کی پیشکش کی گئی تھی”، لیکن انہوں نے اسے ٹھکرادا۔
77 سالہ برطانوی گلوکار نے کہاکہ ”میں نے انکار کر دیا، یہ سوچا کہ یہ درست نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ”عام طور پر انسانی حقوق کا احترام” تھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا۔
دعا لیپا:
27 سالہ برطانوی اسٹار نے کہا کہ ”میں پرفارم نہیں کروں گی اور قطر میں پرفارم کرنے کے لیے کسی بھی بات چیت میں شامل نہیں ہوں گی،گلوکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا، کہ وہ دور رہ کر انگلینڈ کی حمایت کریں گی۔
شکیرا:
ایک اور نام جو پرفارم کرنے کے لیے سامنے آرہا تھا وہ شکیرا کا تھا، جو پچھلے ورلڈ کپ میں زبردست پر فارمنس کا مظاہرہ کرچکی ہیں، انہوں نے ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پکی سے شادی کی تھی۔
وہ جنوبی افریقہ میں 2010 کے ایڈیشن کی آواز بنی تھیں، مقامی گروپ فریشلی گراؤنڈ کے ساتھ، آفیشل تھیم واکا واکا گایا، اور چار سال بعد برازیل میں پرفارم کیا۔
لیکن ان کی ٹیم نے حال ہی میں ہسپانوی خبر رساں اداروں کو کوئی خاص وجہ بتائے بغیر بتایا کہ قطر میں مزید پرفارم نہیں کریں گی۔
مزید پڑھیں:فیفاورلڈکپ 2022، قطر میں ہونے والے میگا ایونٹ میں خرچہ اتنا کیوں بڑھ گیا؟
لِل بیبی؟
یو ایس ریپر لِل بیبی، جن کے سپوٹی فائی پر ماہانہ 32 ملین سننے والے ہیں، نے اس سال ایک آفیشل اسپانسر شپ گانا The World Is Yours to Takeجاری کیا، لیکن انہوں نے اس بارے میں خاموشی اختیار کی ہے کہ آیا وہ واقعی قطر میں پر فارم کریں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








