کوپ 27 کانفرنس، پاکستان کا ماحولیاتی مسائل کے ازالے کیلئے فنڈ کے اعلان کا خیر مقدم

تازہ ترین

تازہ ترین

شرم الشیخ: پاکستان نے کوپ 27 کانفرنس میں ماحولیاتی مسائل کے ازالے کیلئے بین الاقوامی فنڈ قائم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوپ 27 کانفرنس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 134 ممالک کیلئے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام کا مطالبہ 30 سال قبل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا 26 نومبر بھی گزر جائے گا، مریم اورنگزیب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی سمٹ میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کا قیام ماحولیاتی انصاف کی جانب پہلا اہم اقدام ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانزیشنل کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ تاریخی اقدام کیلئے کیسے کام کرتی ہے۔ میں شیری رحمان اور ان کی ٹیم کو انتھک محنت اور کاوشوں پر سراہتا ہوں۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ ہم آج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کوپ 27 میں موسمیاتی انصاف کے بنیادی اصولوں کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فنڈ قائم ہوگیا، ہم فنڈ کی فعالیت کے منتظر ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کا نشانہ بننے والے ممالکی کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ فنڈ کے قیام کا اعلان پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کیلئے امید کی کرن ہے جو موسمیاتی دباؤ سے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ فنڈ کے قیام سے کوپ 27 کانفرنس کو بھی استحکام ملا ہے اور اب یہ ٹرانزیشنل کمیٹی پر منحصر ہے کہ فیصلے کے مطابق  فنڈ کے قیام کا معاملہ دسمبر 2023 تک فارورڈ کیا جائے۔

 

Related Posts