آئین جوڈیشل کمیشن کے ہر رکن کو ججز تعیناتی کیلئے ووٹ کا حق دیتا ہے۔جسٹس قاضی فائز

تازہ ترین

تازہ ترین

قانون پر عمل کا حلف اٹھانے والے جج کمزور لوگ ہوتے ہیں۔جسٹس فائز عیسیٰ

کراچی: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان جوڈیشل کمیشن کے ہر رکن کو ججز تعیناتی کیلئے ووٹ کا حق دیتا ہے جبکہ پاکستان کے جمہوری نظام پر حملہ 7 سال بعد ہی کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ کہیں نہیں لکھا کہ ججز تعیناتی کا اختیار چیف جسٹس کو دیا جائے گا۔ عدالت نے ملک کے جمہوری نظام پر حملے کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

کوپ 27، پاکستان کا ماحولیاتی مسائل کیلئے فنڈ کے اعلان کا خیر مقدم

تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی برطرف کرنے سے غیر آئینی فیصلوں کی داغ بیل ڈالی گئی جس کے ملکی سیاست پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ ایک غیر قانونی فیصلہ ہوا جس کے تحت سابق وزیر اعظم کو سزائے موت ملی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاء نے عدلیہ کیلئے بڑی قربانیاں دیں، کچھ لوگ اقتدار کی ہوس کے باعث ملک کو نقصان پہنچاتے رہے۔ 2007 میں وکلاء تحریک ججز کیلئے نہیں، شہریوں کیلئے تھی۔ قربانی کراچی کے شہری دے رہے تھے۔

 

Related Posts