اسلام آباد: پاکستان سمیت پوری دنیا آج بچوں کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ بین الاقوامی یومِ اطفال کے موقعے پر تقریبات کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
اقوامِ متحدہ نے سب سے پہلے 1954 میں یومِ اطفال منانے کا اعلان کیا اور ہر سال 20 نومبر کو یہ دن بچوں کے متعلق آگہی کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے جبکہ عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کے حقوق پر شعور اجاگر کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی کی شادی
دنیا بھر میں بچوں کے بنیادی انسانی حقوق کو نظر انداز کرنے کی روش عام ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد بچوں کی تعلیم و تربیت، صحت و صفائی اور ذہنی تربیت پر آگہی دینا ہے۔
ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے تاہم پاکستان کے زیادہ تر عوام بچوں کے عالمی دن کی اہمیت سے ناواقف نظر آتے ہیں۔
رواں برس پاکستان میں آنے والے سیلاب سے خواتین اور بچے بھی بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے جبکہ عالمی محاذ پر یوکرین روس جنگ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل نے بھی بچوں کے مسائل کو ہوا دی۔
عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ والدین، اساتذہ، نرسز، ڈاکٹرز، سرکاری وزراء، سماجی رہنماؤں، مذہبی علماء اور بڑوں کو بچوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








