کراچی: شہر قائد میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 18 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 03 ڈاکو ہلاک جبکہ 24 زخمی ڈاکوؤں سمیت 29 ڈاکوؤں کو گرفتارکیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے 26 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 16 موٹر سائیکلیں اور 18موبائیل فونز برآمد کیئے گئے جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1069 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 95 کلو604گرام چرس، 01 کلو 544 گرام ہیروئین اور02 کلو 592 گرام آئس برآمد کی گئی۔
گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 136 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا۔
ضلع سٹی تھانہ نبی بخش نے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کیا نیز ملزمان کے قبضے سے 4 پستول بمعہ راؤنڈز, 5 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔
ضلع ویسٹ مورخہ 01 نومبر کو تھانہ منگھوپیر کی حدود میں واٹر بورڈ کے سرکاری افسر کو قتل کرنے والے ملزم کو CCTV فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا تھا۔
ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائیل فون، نقدی، ناجائز اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کراچی نے مختلف کاروائیوں کے دوران 06 ملزمان کو گرفتار کر کے 04 پستول بمعہ لوڈ میگزین، 02 کلو 540 گرام چرس اور چوری و چھینی گئی 02 موٹر سائیکلیں اور 01 گاڑی برآمد کی۔
مزید پڑھیں:اے این ایف کی کارروائی، مختلف شہروں میں گاڑی، لیپ ٹاپ اور کنٹینر سے منشیات برآمد
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 77 موٹرسائیکلیں اور03گاڑیاں تحویل میں لیں۔ کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








