طلاق کی افواہ، بھارتی میڈیا کا ثانیہ اور شعیب کے ہاتھوں ماموں بننے کا اعتراف

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے حوالے سےطلاق کی افواہوں کے بعد دونوں اسٹارز رئیلٹی شو کے سیٹ پر پہلی بار ایک ساتھ نظر آگئے، مداحوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا طلاق کی افواہیں’’پبلسٹی اسٹنٹ‘‘ تھا۔ بھارتی میڈیا نے بھی اسے پبلسٹی اسٹنٹ ہی قرار دیا ہے تاہم کچھ مداحوں نے دونوں کے ایک ساتھ نظر آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دونوں اسٹارز نے طلاق کی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔ جوڑے کی مبینہ طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان، OTT پلیٹ فارم اردو فلکس نے اپنے انسٹاگرام پیج پر جا کر اعلان کیا کہ ثانیہ اور شعیب اپنا شو’’دی مرزا ملک شو‘‘ کے ساتھ آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہ ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے پر اتفاق رائے ہوگیا

معاصر روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ پوسٹر میں دکھایا گیا ہے کہ ثانیہ اور شعیب سبز دیوار کے سامنے کھڑے ہیں۔شو کے سیٹ پر بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکار فہد مصطفیٰ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کے درمیان سب اچھا ہے۔ ان کی طلاق کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ دونوں نے جان بوجھ کہ یہ خبریں پھیلائیں تاکہ ان کا آنے والا شو مشہور ہوجائے۔ ایک صارف نے لکھا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے وہی کیا جو چالیس سے اوپر کی کسی بھی سلیبریٹی جوڑے کو کرنا چاہیے، کرکٹ اور ٹینس ختم ہو چکی ہو، کیمرا رخ پھیر لے، تو بس ایک مشکوک سی پوسٹ، پھر دیکھو تماشا۔

ایک اور صارف نے کہا اگر طلاق کی افواہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ تھا تو میرے دل میں ان کا احترام ختم ہوگیا۔توقع نہیں تھی کہ وہ اس سطح پر جائیں گے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا۔’’ طلاق کی افواہ تشہیر کے مقاصد کے لیے تھی۔ شرم کی بات ہے‘‘۔جو سمجھتے ہیں کہ طلاق کی افواہ صرف ایک پبلسٹی اسٹنٹ کے لئے تھی۔

Related Posts