شرم الشیخ: موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کے اچھی خبر سامنے آگئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق رائے کرلیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے موسمی تغیرات پر مبنی شرم الشیخ میں جاری سمٹ کوپ 27 میں دو ہفتے تک مباحثے کے بعد فنڈز کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تاریخی معاہدہ طے پا گیا جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو معاوضہ دینے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
فنڈ قائم کرنے کا معاہدہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں کیا گیا، ہر سال موسم میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ اور اسکے تدارک کے لئے اقدامات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔
شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے عمل کو کم کرنے سمیت موسمی تبدیلی میں کاربن گیسوں کے اخراج کا باعث بنے والے ممالک کو محتاط رویہ نہ اپنانے پر خدشات کا بھی اظہار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:دنیا کے سامنے موسمیاتی انصاف کا مقدمہ لڑا، بلاول بھٹو
کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کوپ 27 کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








