راولپنڈی میں 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
عمران خان کی جانب سے عوامی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف سونپ دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
لیاری: فٹبال شائقین کا جوش دیکھ کر لگتا ہے فیفا ورلڈ کپ یہاں کھیلا جا رہا ہے
عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، قوم اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے متحرک ہے، حقیقی آزادی کو جبر سے دبانے کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا، ذمہ داران ملک بھر سے قافلوں کی تیاری کریں۔
عمران خان نے کہا کہ جمہوری جدوجہد سے حقیقی آزادی کی منزل حاصل کریں گے، 26 نومبر کو راولپنڈی میں مستقبل کی فیصلہ سازی کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








