قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز رنگا رنگ آغاز ہوگیا، جس کے باعث اسٹیڈیم رنگ و نور سے نہاگیا۔
قطرکے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
The 2022 #FIFAWorldCup opening ceremony. pic.twitter.com/545vjZrVWt
— Squawka News (@SquawkaNews) November 20, 2022
افتتاحی تقریب میں عربی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے، تقریب کے آغاز پر اُونٹ اور فنکار وں نے رقص کیا، افتتاحی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک ویڈیو میں سمندر کے اندر، وہیل اور شارک مچھلیوں کو تیرتے دکھایا گیا۔

معروف بالی وڈ اداکار مورگن فری مین نے فیفا ورلڈ کپ 2022کی افتتاحی تقریب میں امید، اتحاد اور برداشت کا پیغام دیا۔
اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب میں رقص اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
جنوبی کوریا کے مشہور زمانہ میوزک بینڈ، بی ٹی ایس، کے سنگر جونگ کوک نے قطر کے معروف فنکار فہد الخوبیسی کے ہمراہ ورلڈ کپ کے آفیشل گانے ڈریمرز پر پرفارم کیا۔
ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے جھنڈوں کے ساتھ بھی فنکاروں نے پرفارمنس پیش کی، پھر ورلڈ کپ فٹ بال کا آفیشل میسکوٹ میدان میں لایا گیا۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ 2022، ورلڈکپ کے دوران اسٹیڈیمز میں شراب کی فروخت پر پابندی
یاد رہے کہ آج افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہوگا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا۔شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








