چین میں ریجنل تجارتی نمائش سے طالبان رہنماؤں کا خطاب

تازہ ترین

تازہ ترین

چین کے صوبہ یونان میں منعقد چین جنوبی ایشیا چھٹی نمائش سے طالبان رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کی پرزور حمایت کی۔

 درآمدات و برآمدات کی 26 ویں نمائش بعنوان “چین جنوبی ایشیا تعاون” کے تیسرے فورم کے مختلف سیشنز میں افغان سفیر سید محی الدین سادات نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مولانا فضل الرحمن بھی پارٹی جلسوں کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے لگے

پروگراموں کے مختلف سیشنز سے افغان نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اور افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی نے کابل سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مختلف جہتوں پر بات کی۔

اس نمائش کے مختلف حصوں میں افغان تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی اور افغانستان کی مصنوعات پیش کیں۔

Related Posts