مولانا فضل الرحمن بھی پارٹی جلسوں کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے لگے

تازہ ترین

تازہ ترین

شکارپور میں سیاسی پاور شو دکھانے کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے جہاز چوک پر جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں مولانا فضل الرحمان سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔

جلسے میں شرکت کے لیے جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد رضوان کا مفتی رفیع عثمانی کو خراج عقیدت

جلسہ گاہ کے اطراف پولیس اور جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے سیکیورٹی انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما سوال اٹھا رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ عمران خان پر کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام لگانے والے خود آج کس استحقاق کی بنیاد پر سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں؟

Related Posts