اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی الزام کس پر لگانا ہے، اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے۔
اقتدار کی محرومی نے اس شخص کا دماغی توازن ڈسٹرب کر دیا ھے. ابھی تک فیصلہ نہی کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا PDM کون ذمہ دار ھے. اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی. انسان کو خواھشات کی شدت کتنا گرا سکتی ھےاسکو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگاۓ. https://t.co/FYD3qFyjX3
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 20, 2022
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے، اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا پاور شو، اجازت کیلئے ڈی سی کو درخواست جمع کرا دی گئی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گرا سکتی ہے، اسکو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








