کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے اپنے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے اپنے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا
کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے اپنے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا

نیویارک: کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس (FTX)نے اپنے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا۔

گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس نے دیوالیہ پن کے تحفظ کیلئے امریکی عدالت کے تحقظ کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا، حال ہی میں کمپنی نے شریک بانی گیری وانگ سمیت کچھ اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطرف ہونے والےدیگر عہدیداروں میں انجینئرنگ ڈائریکٹر نشاد سنگھ اور کیرولین ایلیسن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیجیٹل کرنسیوں سے سیکیورٹی کو شدید خطرہ لاحق ہے، نریندر مودی

قبل ازیں کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) سیم بینک مین فرائیڈ بھی مستعفی ہوگئےتھے، سیم بینک فرائیڈ کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے مالک تھے اور کم عمری میں کھرب پتی بن چکے تھے، تاہم حال ہی میں انھیں نقصان ہوا جس کو بلومبرگ نے فردِ واحد کا شدید ترین خسارہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرپٹو سرمایہ کاری کی دنیا میں بنک مین فرائیڈ کی اچھی حیثیت کے باوجود واشنگٹن میں ایف ٹی ایکس کے مالی استحکام کے بارے میں شکوک و شبہات پہلے سے ہی بڑھ رہے تھے۔

Related Posts