کراچی، دسمبر کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔محکمۂ موسمیات

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے اور سرد ہواؤں نے بھی ملک کے سب سے بڑے شہر کا رخ کر لیا، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمِ سرما شروع ہوچکا ہے، صبح اور رات کے وقت سرد ہواؤں کی موجودگی سردی کی شدت بڑھا دیتی ہے جو آئندہ مہینے کی ابتدا سے ہی سخت سردی کا سبب بن سکتی ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سردی مزید بڑھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوامِ متحدہ نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی 4 قراردادیں منظور کر لیں

سردی کے حوالے سے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے کراچی میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی، فی الحال موسم سرد و خنک ہے اور بارش کا کوئی خدشہ نہیں۔ شہرِ قائد میں صبح کے وقت درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح کے وقت کراچی کا درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، ہوا میں نمی 53 فیصد رہی جبکہ ہوا کی رفتار 7کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں دھند بھی موجود رہی۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم صبح اور رات کے علاوہ عموماً معتدل رہتا ہے۔ دن کے وقت کسی نہ کسی حد تک گرمی بھی پڑ جاتی ہے۔ دن کے وقت درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے جو معتدل سمجھا جاتا ہے۔

 

Related Posts