اقوامِ متحدہ نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی 4 قراردادیں منظور کر لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

نیو یارک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی 4 قراردادوں کو منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے 77 ترقی پذیر ممالک کے گروپ اور چین کیلئے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی 4 قراردادوں کو منظور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اقوامِ متحدہ  جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پیش کردہ قراردادوں میں نسل پرستی، زینو فوبیا، عدم برداشت، سماجی ترقی اور دیگر موضوعات کے تحت متن کو شامل کیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں پیش کردہ مسودے کی شرائط کے تحت 193 رکنی اسمبلی نے غلامی، استعمار، نسل پرستی، نسل کشی اور ماضی کے سانحات کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

تیسری کمیٹی میں  چاروں قراردادوں کو اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عامر خان نے پیش کیا اور زندگی کے تمام شعبہ جات میں نسل پرستی اور متعلقہ مظاہر کی بحالی پر اپنے خدشات اجاگر کیے۔

پاکستان نے جنرل اسمبلی میں قراردادوں کے حق میں ووٹ دینے والی ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اسلاموفوبیا اور سام دشمنی (اینٹی سیمیٹیزم) کی مخالفت کریں۔

 

Related Posts