اسلام آباد: انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے سے قیمتی جانے ضائع ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔
Saddened by the tragic loss of precious lives in an earthquake that struck Java region of Indonesia. We, in Pakistan, offer our heartfelt condolences and most sincere sympathies to H.E. President Joko Widodo, the bereaved families and the brotherly people of Indonesia.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 21, 2022
وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور اپنی طرف سے واقعے پر انڈونیشیائی صدر اور اُن کی عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے برطانیہ میں قیام کی زیر التوا اپیل واپس لے لی، یورپ روانہ
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد لقمہ اجل بن گئے، صوبہ ویسٹ جاوا میں زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے انڈونیشین دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








