توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل کے لیے نوٹس بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفراقبال کل کیس کی سماعت کریں گے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا تھا۔ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137،170،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے دائر ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ پی ٹی آئی چیئرمین پرکرپٹ پریکٹس کاٹرائل کرے اور شکایت منظور کرکے سابق وزیر اعظم کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزادے۔

مزید پڑھیں:اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا اور وہ آرٹیکل 63 (1) (پی) کے تحت بدعنوانی میں ملوث پائے گئے۔

Related Posts