دوحہ: فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 میں انگلینڈ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایران کو 2 کے مقابلے6 گول سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کی جانب سے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا، میچ کے ابتدائی لمحوں میں ایک حملے کے سبب ایرانی گول کیپر ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول بیلہنگم نے کیا، جبکہ دوسرا گول ساکا نے کرنے میں کامیاب ہوئے، رحیم اسٹرلنگ نے ایک کراس پر عمدہ کک کے ذریعے ٹیم کو تیسرے گول کا تحفہ دے دیا۔
وقفے تک ایران کی ٹیم دباؤ میں رہی، جس کے باعث ساکا نے 62 ویں اور رشفورڈ نے 71 منٹ میں گول اسکور کیے، اس دوران ایران کی ٹیم نے بھی تریمی کے ذریعے ایک گول کردیا۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ2022: افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان قطر کوشکست دیدی
انگلینڈ کی جانب سے چھٹے کا گول صحرا گریلیش کے سر بندھا، انجری ٹائم میں ایران کو پنالٹی کک ملی جس پر تریمی نے گول کردیا، یوں میچ انگلینڈ کی 2-6 کی برتری پر ختم ہوا۔آج کے میچ میں بھی اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








