فیفا ورلڈکپ2022: افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان قطر کوشکست دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ2022: افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان قطر کوشکست دیدی
فیفا ورلڈکپ2022: افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان قطر کوشکست دیدی

فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 جس کا آغاز قطر ہوچکا ہے، آج افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔

60 ہزار کا گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا، میگا ایونٹ کا پہلا میچ قطر کے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

میچ کے آٹھویں منٹ میں ایکواڈور کی ٹیم گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچانے میں کامیاب رہی مگر ریفری نے فاؤل کے سبب یہ گول مسترد کردیا۔

پہلا گول ایکواڈور کی جانب سے اینر ویلنسیا نے 16ویں منٹ میں پنالٹی کک پر لیا، 31 ویں منٹ میں ایکواڈور نے دوسرا گول کردیا جب اینر ویلنسیا نے ہی پریسیاڈو کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔

وقفے تک اسکور دو صفر تھا، دوسرے ہاف میں بھی ایکواڈور کا پلڑا بھاری رہا لیکن قطر کی ٹیم نے بھی نسبتاًٍبہتر کھیل پیش کیا۔

مزید پڑھیں:قطر میں فیفا ورلڈکپ 2022 کی افتتاحی تقریب، اسٹیڈیم جگ مگا اُٹھا

اس ہاف میں قطرکو گول کرنے کے دو تین اچھے مواقع بھی ملے مگر وہ ضائع گئے، دوسری جانب ایکواڈور کی ٹیم اپنے اسکور میں اضافہ نہ کرسکی یوں ورلڈکپ فٹبال کا افتتاحی میچ ایکواڈور کی 0-2 کی فتح پر ختم ہوا۔

Related Posts