سی پیک، پاکستان اور چین کا 4نئی راہداریوں اور مختلف شعبوں میں کام تیز کرنے پر اتفاق

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد / بیجنگ: پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبوں بشمول 4 نئی راہداریوں اور مختلف شعبہ جات میں کام تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکومت نے سی پیک منصوبوں پر پاکستان کے ساتھ عملی تعاون تیز کرنے پر اتفاق کر لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا دورہ کامیاب رہا جس میں سی پیک پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سی پیک نے 9 سال میں 1 لاکھ ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے، چین

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ کے دوران آگاہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورے کے دوران 4 نئی راہداریوں کے عالوہ ڈیجیٹل، صنعتی اور صحت کے شعبہ جات میں تیزی سے اقدامات اٹھانے پر اتفاقِ رائے سامنے آیا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ چین نے بلوچستان کو سولر پینلز عطیہ کیے جبکہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کورونا وائرس کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کیلئے اہم منصوبے کی حیثیت رکھتا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کے روابط میں اہم کردار ادا کیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک اور باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ چین کے دورے کی دعوت میرے لیے عزت افزائی کا باعث تھی۔

وزیر اعظم نے رواں ماہ چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ہم نے چینی قیادت کے ساتھ مفید مذاکرات کیے۔

Related Posts