اسلام آباد: ترجمان مینگ وی نے کہا ہے کہ سی پیک نے گزشتہ 9 سال میں پاکستان میں ایک لاکھ 90 ہزار افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے۔
چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ترجمان مینگ وی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے گزشتہ 9 سال میں ایک لاکھ 90 ہزار افراد کے لیے ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے 2013 میں CPEC پر مشترکہ تعاون کمیٹی قائم کی جس میں گوادر پورٹ، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور صنعتوں میں تعاون پر توجہ دی گئی۔
حکومت نے شوگر ملز کو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی
ترجمان نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت، معاشرتی ترقی، ذریعہ معاش اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے شعبوں میں اپنے تعاون کو وسعت دی ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھاکہ پاکستان اور چین سی پیک اور باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ چین کے دورے کی دعوت میرے لیے عزت افزائی کا باعث تھی۔
وزیر اعظم نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ہم نے چینی قیادت کے ساتھ مفید مذاکرات کیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








