کار سرکار میں مداخلت کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

کار سرکار میں مداخلت کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع
کار سرکار میں مداخلت کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبرتک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے تھانہ سنگجانی میں درج احتجاجی مظاہرے اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے رائے تجمل حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ گولیاں لگنے کے باعث عمران خان شدید بیمار ہیں،عمران خان کو گولی لگی ابھی تک بیمارہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

امین الحق کا اقدام، ملک بھر میں مواصلاتی رابطے تیز کرنے کیلئے 70 پراجیکٹس کا آغاز

عدالت نے سابق وزیراعظم کی طبی بنیادوں پر آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مکمل میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 28 نومبرتک ملتوی کردی۔

Related Posts