راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے، جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے، جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح ہیں۔ کورونا یا ڈرونا کا فیصلہ بھی 72 گھنٹوں میں ہو جائے گا۔ 26 نومبر کو عمران خان کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال کریں گے۔
نوازشریف کیرٹیکرکادوراینہ بڑھوانا چاہتاہےاورمن پسندکی تعیناتی بھی چاہتاہے ایک ٹکٹ میں2مزےنہیں مل سکتےPDMکاسیاسی جنازہ نکل چکاہےجس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں کرونایاڈروناکافیصلہ بھی72 گھنٹوں میں ہوجائےگا26نومبرکوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی ستقبال کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 21, 2022
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دےرہاہے۔ مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔
کار سرکار میں مداخلت کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پہ اعتراض نہیں، جو بھی نیا آرمی چیف آئے گا، وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پہ نہیں اٹھائے گا اور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








