لاہور میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لیے
لاہور میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ سے زائد روپے لوٹ لیے

لاہور: لاہور کے علاقے مانگامنڈی میں بارہ ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بناکر 30 لاکھ 58 ہزار روپے چھین لیے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بناکر 30 لاکھ 58 ہزارروپے چھینے اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ڈاکوؤں کی تعداد 12 تھی اور تمام ڈاکو ملحقہ پولٹری فارم کی چھت سے فلور مل میں داخل ہوئے۔

حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے عملے کو لوٹا، اور واردات کے بعد مل مالکان کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا خوفناک زلزلہ، 22 افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور موقع سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts