ازبکستان نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے

تازہ ترین

تازہ ترین

ازبکستان نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے
ازبکستان نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے

ازبکستان میں کرپٹو مارکیٹ کی نگرانی کرنے والے ریگولیٹری ادارے نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان میں کرپٹو مارکیٹ کی نگرانی کرنے والے ریگولیٹری ادارے نیشنل ایجنسی آف پرسپیکٹیو پراجیکٹس (NAPP)نے 2 کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیے۔ لائسنس دینے کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل کرنسیوں کی خریدو فروخت کو آسان بنانا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق ایک کانفرنس میں کہا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسیوں سے سیکورٹی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس نے اپنے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا

فنانس ٹیکنالوجیز کے لیے یکساں انتظام کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بھرتی اور فنڈنگ کے لیے نئی قسم کی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، ڈارک نیٹ، پرائیویٹ کرنسی اور بہت سے چیلنجز ابھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’یکساں انتظام سے چیک اینڈ بیلنس اور ریگولیشن کا ایک متفقہ نظام قائم ہو سکتا ہے۔

Related Posts