وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی
وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے اور انہیں آرمی چیف بنانے کے فیصلے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی چیف کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جنرل عاصم منیر کی ری ٹین کی سمری کو منظور کرلیا۔ اس فیصلے سے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد ہوگئی۔

وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس کی شق 15 اے میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کی جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری منظور کرلی۔

اب اگر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کی سمری روکے رکھی اور عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ گزرنے کے بعد صدر نے سمری واپس کی تو بھی وہ غیر موثر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر صدرِ مملکت نے اہم تقرری میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے، اسحاق ڈار

صدر 25 دن تک سمری روکے بھی رکھیں گے تو بعد میں بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہی ہونگے۔ صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں وزیر اعظم نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں کسی بھی افسر کو ری ٹین کیا جاسکتا ہے۔ صدر کی جانب سے سمری روکے جانے پر بھی جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر نہیں ہوں گے۔

Related Posts