اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے حوالے سے وزیراعظم کا فیصلہ قابلِ تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے اہم عہدوں پر تعیناتی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ سنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا ہے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی بھی سنیارٹی اور میرٹ پر ہوئی ہے۔
Seniority-cum-merit based decision of the PM @cmshehbaz to appoint Gen Syed Asim Munir as Chief of Army Staff and Gen Sahir Shamshad Mirza as Chairman Joint Chiefs of Staff Committee is praiseworthy.
Allah’s blessings for Pakistan and the new appointees.
Pakistan Zindabad!
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 24, 2022
ٹوئٹر پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں کوئی رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ 28 نومبر تک تعیناتی کا سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔
صدرِ مملکت عارف علوی اہم تقرری پر مشاورت کیلئے لاہور پہنچ گئے
قبل ازیں وفاقی کابینہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف منظور کرنے کی سمری صدرِ مملکت کو ارسال کی تھی جس کے متعلق وزیرِ دفاع کا اہم بیان بھی سامنے آیا۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے امید ظاہر کی کہ عمران خان تعیناتی کو متنازعہ نہیں بنائیں گے۔ میری ذاتی رائے ہے کہ صدرِ مملکت کوئی تنازعہ نہیں چھوڑنا چاہیں گے۔ ہم وزیر اعظم اور موجودہ آرمی چیف سے تعیناتی کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ صدر عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشاورت کریں گے۔ ہم اس معاملے پر آئین و قانون کے دائرے میں کھیلیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








