دورہ پاکستان، انگلینڈ کے اہم کھلاڑی ٹخنے کی انجری کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

دورہ پاکستان، انگلینڈ کے اہم کھلاڑی ٹخنے کی انجری کا شکار
دورہ پاکستان، انگلینڈ کے اہم کھلاڑی ٹخنے کی انجری کا شکار

لاہو ر:ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی لیام لیونگسٹن فٹنس ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔

آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن ٹخنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، وہ اگست میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔لیام لیونگسٹن پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

برطانوی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے لیام لیونگسٹن کا کہنا تھا کہ میں سو فیصد فٹ نہیں ہوں۔ لیام لیونگسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی میں مکمل فٹ نہیں تھا، ایونٹ جیتنے کے بعد تمام کوششوں اور محنت کا پھل مل گیا۔

انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں نے سخت محنت کی اور والدین کو گولڈ میڈل کے ساتھ واپس جانے کا موقع دیا، میں پر امید ہوں کہ راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جاؤں گا۔

مزید پڑھیں:پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انجری سے نجات کے لیے 12 ہفتے درکار تھے، ورلڈ کپ کے پہلے میچ تک سات ہفتے اور چار دن ہوئے تھے۔

Related Posts