پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیا گیا ہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں جوئل ولسن جو کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے 11 ارکان میں سے ایک ہیں، احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے جبکہ ماریس ایراسمس تھرڈ اور آصف یعقوب فوتھ امپائرز کے فرائض نبھائیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر 2 امپائرز ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جرمن سفیر نے فیفا ورلڈکپ کے ہر گول کو پاکستان کا گول کیوں کہا؟

کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ ماریس ایراسمس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے شیڈول تینوں ٹیسٹ میں میچ ریفری کی ذمہ داری اینڈی پائی کرافٹ کے سپرد ہوگی۔

Related Posts