اسلام آباد: قطر میں جاری فیفاورلڈکپ میں گزشتہ روز جاپان اور جرمنی کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں جاپان نے چار بار کے ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی۔
میچ سے قبل پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس بھی انتہائی پرجوش نظر آئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انھیں فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Super excited for ???????? vs ???????? at #Qatar2022 today!
I’ve replaced the ⚽️ of 2014 World Cup (that was won by #Germany) with this year’s model at the Embassy for good luck at this tournament!
Who else is rooting for ???????? with me? ????♂️@FIFAWorldCup #OneLoveBinde pic.twitter.com/vXrYs6zgFp— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) November 23, 2022
سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں جرمن سفیر نے کہا کہ جیسا آپ جانتے ہیں کہ جرمنی کیلئے فٹبال ورلڈکپ آج سے شروع ہورہا ہے، میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور ورلڈکپ جیتیں گے۔
سعودیہ کے ہاتھوں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست، لیونل میسی کا بیان سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بات اہم ہے، وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا کیونکہ ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ پاکستان سے آتی ہے لہٰذا ہر گول ہی پاکستان کا گول ہے۔
جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے یہ بھی تحریر کیا کہ اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈکپ (جو جرمنی نے جیتا تھا) کی گیند کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ قطر میں کھیلے جارہے فیفاورلڈکپ میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی بنائی گئی فٹ بال استعمال کی جارہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








