وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، سیلاب کے دوران اقدامات پر وزراء کی تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس جاری ہے جس میں سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کیلئے اقدامات پر وفاقی وزراء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شہرِ اقتدار میں جاری ہے جس کے دوران وزیر اعظم نے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے لانچ پیڈ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔آئی ایس پی آر

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود اور وزیرِ توانائی خرم دستگیر کو سیلاب کے دوران اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کے ریلیف سے متعلق اقدامات پر این ڈی ایم اے کی کاوشوں اور کوپ 27 میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر وزیرِ خارجہ اور وزیرِ اطلاعات کی بھی تعریف کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات پر عالمی برادری کی طرف سے امداد کی یقین دہانی خارجہ محاذ پر پاکستان کی فتح ہے۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں حالیہ واقعات کے دوران  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہید ہوجانے والے اہلکاروں کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔اس دوران وفاقی کابینہ کے متعدد اراکین موجود رہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور اسحاق ڈار کے علاوہ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، ایاز صادق، ملک احمد اور وزیرِ مملکت پاور ڈویژن بھی وفاقی کابینہ اجلاس میں شریک ہیں۔

 

Related Posts