بھارت کا آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے لانچ پیڈ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔آئی ایس پی آر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، نہ کریگی۔آئی ایس پی آر
پاک فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، نہ کریگی۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈ سے متعلق دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج (ڈی جی، آئی ایس پی آر) نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اعلیٰ بھارتی فوجی افسر کا آزاد جموں و کشمیر پر بیان من گھڑت اور نام نہاد دہشت گردوں کے لانچ پیڈ کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

بھارتی فوجی افسر کے بیان کو بھارتی مسلح افواج کی پراپیگنڈہ سوچ کا مظہر قرار دیتے ہوئے ڈی جی، آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو کچلنے میں لگی ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کے من گھڑت بیانات تشکیل دیتی ہے جبکہ حقِ خود ارادیت کشمیری قوم کا بنیادی حق ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کیلئے ہر قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گی جبکہ بھارتی فوج سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم چلانے کیلئے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی پر اتر آئی ہے۔بھارتی فوجی افسر اس قسم کے بیانات سے گریزکریں جو توہین آمیز اور حقیقت سے دور ہیں۔

 

Related Posts