اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ملک کا نیا آرمی چیف جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کی سیلاب کے دوران اقدامات پر وزراء کی تعریف
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سیّد عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمری صدرِ مملکت کو ارسال کردی گئی۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 24, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے جاری اجلاس میں سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کیلئے اقدامات پر وفاقی وزراء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شہرِ اقتدار میں جاری ہے جس کے دوران وزیر اعظم نے وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اطلاعات کی تعریف کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








