سعودیہ کے ہاتھوں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست، لیونل میسی کا بیان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودیہ کے ہاتھوں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست، لیونل میسی کا بیان سامنے آگیا
سعودیہ کے ہاتھوں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست، لیونل میسی کا بیان سامنے آگیا

دوحا: سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست کے بعد لیونل میسی کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ روز لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچ میں ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے ایک گول سے شسکت دیکر تاریخ رقم کردی تھی، میچ میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے کہا کہ شکست “بہت بھاری دھچکا” تھا لیکن ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔

میسی نے کہا کہ گروپ میں ابھی پہلا میچ ہوا ہے میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

فٹبال شائقین کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا منفرد انداز، قطر نے سڑکوں پر احادیث نصب کردیں

واضح رہے کہ سعودی عرب کے خلاف میچ کے دوران میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا تھا اور ٹیم کو سبقت دلائی تھی، تاہم دوسرے ہاف میں عرب ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 اور 53 ویں منٹ گول اسکور کرکے سبقت ختم کردی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسری جانب ارجنٹینا کے پاس آخری موقع ہوگا کہ وہ ہفتہ کو میکسیکو جبکہ اگلے بدھ کو پولینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹیں بصورت دیگر شکست کی صورت میں ارجنٹائن ورلڈکپ سے باہر ہوسکتا ہے۔

Related Posts