فٹبال شائقین کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا منفرد انداز، قطر نے سڑکوں پر احادیث نصب کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فٹبال شائقین کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا منفرد انداز، قطر نے سڑکوں پر احادیث نصب کردیں
فٹبال شائقین کو اسلام کی طرف راغب کرنے کا منفرد انداز، قطر نے سڑکوں پر احادیث نصب کردیں

اسلام کو دنیا میں متعارف کرانے کیلئے قطر نے فیفاورلڈکپ کے دوران سڑکوں پر احادیث (حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات) نصب کر دی ہیں۔

رواں سال کا فیفا ورلڈکپ قطر میں کھیلا جارہا ہے جس کا آغاز گزشتہ روزہوا ہے ایک چیز جس نے سب کو حیران کیا وہ قطر کی سڑکوں پر نصب کی گئیں احادیث کے ارشادات تھے۔ یہ عرب دنیا میں منعقد ہونے والا پہلا اور ایشیا میں مجموعی طور پر دوسراورلڈ کپ ہوگا۔

قطری انتظامیہ نے دنیا کو اسلام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت، اعمال صالحہ اور صدقہ کے حوالے سے متعدد احادیث کو گلیوں میں آویزاں کیا ہے۔

اسلام کے آخری پیغمبرﷺ کے اقوال لوگوں کو ہمیشہ نیکی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور قطر ان احادیث کی نمائش کرکے اپنے رسوم، روایات، ثقافت اور اقدار کو دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کے ساتھ شیئر کر رہا ہے، سڑکوں پر دکھائے جانے والے نبی کریم ﷺ کی احادیث میں ’’ہر نیک کام صدقہ ہے”، “جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا، اس کے ساتھ رحم نہیں کیا جائے گا‘‘، سمیت اور بھی بہت سی حدیثیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفاورلڈکپ 2022، قطر میں ہونے والے میگا ایونٹ میں خرچہ اتنا کیوں بڑھ گیا؟

دوسری جانب اس میگا ایونٹ کے دوران اسلامی لیکچرز کیلئے دنیا بھر سے مذہنی اسکالرز کو بھی مدعو کیاگیا ہے جو کہ ٹورنامنٹ کے دوران مذہبی لیکچرز دینگے۔ معروف مذہی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فیفا ورلڈ کپ کے دوران لیکچرز کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں قطر کے سرکاری اسپورٹس چینل الکاس کے پریزینٹر فیصل الہاجری نے ہفتے کے روز ٹوئٹر پر لکھا کہ مبلغ شیخ ذاکر نائیک ورلڈ کپ کے دوران قطر میں موجود ہیں اور وہ پورے ٹورنامنٹ میں بہت سے مذہبی لیکچر دیں گے۔

Related Posts