حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر
حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم ملائیشیا کے نئے وزیراعظم مقرر

کوالالمپور: ملائیشیا میں حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم ملک کے نئے وزیراعظم بن گئے۔

ملائیشیا کے بادشاہ کے محل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی جانب سے انور ابراہیم کو ملائیشیا کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ انورابراہیم کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے حالیہ انتخابات میں 82 سیٹیں جیتی تھیں اور وہ دیگر چھوٹی پارٹیوں کی حمایت سے وزارت اعظمی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جرمن سفیر نے فیفا ورلڈکپ کے ہر گول کو پاکستان کا گول کیوں کہا؟

انور ابراہیم 90 کی دہائی میں سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد کے ڈپٹی وزیراعظم تھے۔ انہیں کرپشن اور دیگر الزامات پر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ملائیشیا میں قبل از وقت عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53 سالوں میں پہلی بار شکست سے دوچار ہوئے ہوئے تھے۔

Related Posts