نیو یارک: اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی دولت میں تیزی سے کمی ہونے لگی ہے، رواں برس کے دوران ایلون مسک 100 ارب ڈالرز کی دولت سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک 170 ارب ڈالرز کے اثاثہ جات کے ساتھ اب بھی دنیا کے امیر ترین شخص سمجھے جاتے ہیں تاہم ان کی دولت تیزی سے کم ہورہی ہے۔11 ماہ میں 100 ارب ڈالرز غائب ہوگئے۔
لیبارٹری میں تیار کیا گیا مرغی کا گوشت کھانے کیلئے محفوظ قرار
رواں ماہ 21 نومبر کے روز ایلون مسک کی دولت میں 8 اعشاریہ 59 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔ ٹوئٹر کے نئے مالک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص 2 سال کی کم ترین قیمت پر فروخت ہور ہے ہیں۔
حیرت انگیز طور پر ایلون مسک ٹیسلا کے صرف 15فیصد حصص کے مالک ہیں جبکہ اقتصادی کساد بازاری، چین میں کورونا پابندیوں اور امریکا میں سپلائی چین مسائل ٹیسلا کیلئے مشکلات کا باعث ہیں۔
حال ہی میں ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز کی بھاری سرمایہ کاری سے ٹوئٹر خرید کر نئی مصیبت مول لے لی اور 60 فیصد عملہ فارغ کردیا جو ایلون مسک کی طرف سے ایک منفی اقدام قرار دیا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی گاڑیاں اقتصادی کساد بازاری کا شکار ہو کر ایلون مسک کے اثاثوں پر مزید منفی اثرات ڈال سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت 340 ارب ڈالرز تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








