واشنگٹن: چین میں کم طلب کے خدشات کے باوجود امریکا میں خام تیل کے اسٹاک میں توقع سے زیادہ کمی کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر89 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ کے مستقبل کے سودوں کے لیے 1.03 ڈالر یا 1.17 فیصد اضافے کے بعد 89.39 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئیں، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مستقبل کے لیے قیمت 86 سینٹس یا 1.06 فیصد اضافے کے بعد 81.81 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
آئی ایم ایف کا پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا مشورہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکن پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکا میں خام تیل کے اسٹاک میں 48 لاکھ بیرل کی تنزلی ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








