پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، میزبان و گلوکار ٹونی نوید اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
معروف اداکار کے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرنے کی خبر نے لالی ووڈ انڈسٹری اور اہل خانہ سمیت دوستوں اور مداحوں کو غمگین کردیا۔
اداکار ٹونی نوید کو لالی ووڈ انڈسٹری کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ وہ پاکستانی سنیما سے متعلق کثیر معلومات رکھتے تھے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک انگریزی زبان کے اخبار کے ثقافتی رپورٹر کے طور پر کیا۔ وہ 2006 میں مارننگ شو میں پاکستانی سینما کیلئے وقف کردہ ایک سیگمنٹ ملائی مار کے کے ایک سنجیدہ فلمی نقاد کے طور پر مشہور ہوئے۔
پاکستانی ماڈل حسنین لہری کے ارب پتی عرب اداکارہ لُجَین کیساتھ افیئر کے چرچے
ٹونی نوید کے انتقال پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات صدمے سے دوچار ہیں جبکہ سوشل میڈیا کی ٹائم لائنز پر ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








