اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ الوداعی ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الوداعی ملاقات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بطور سی جے سی ایس سی ان کی خدمات کی تعریف کی۔
کابینہ اجلاس، جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف مقرر کرنیکا فیصلہ
بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاعِ وطن کیلئے سی جے سی ایس سی کی خدمات کو سراہا۔
وزیر اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں جنرل ندیم رضا کی قوم کیلئے خدمات پر فخر ہے۔ آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے سی جے سی ایس سی کے منصب پر شاندار خدمات سرانجام دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جنرل ندیم رضا نے صدرِ مملکت اور وزیر اعظم شہباز شریف سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








