ارجنٹینا کیخلاف میچ میں زخمی ہونیوالے سعودی فٹبالر کا جبڑا ٹوٹ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ارجنٹینا کیخلاف میچ میں زخمی ہونیوالے سعودی فٹبالر کا جبڑا ٹوٹ گیا
ارجنٹینا کیخلاف میچ میں زخمی ہونیوالے سعودی فٹبالر کا جبڑا ٹوٹ گیا

دوحا: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو واپس وطن بھجوادیا گیا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

یاسر الشھرانی نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں، اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے، آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

یاد رہے کہ ارجنٹائن کے خلاف میچ کے دوران یاسر الشھرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کا علاج تاحال جاری ہے۔

سعودیہ عرب نے اس میچ میں ارجنٹائن کو 2 گول سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

Related Posts