برازیل سے تعلق رکھنے والی کھیلوں کی با اثر شخصیت Carter Batista نے حال ہی میں دوحہ کی ایک مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے مسجد میں اذان سے اپنی روح کی تقویت محسوس کرتے ہوئے خود کو اس احساس کے زیر اثر پایا۔
فیفا ورلڈ کپ کے لیے قطر کا دورہ کرنے والے Carter Batista نے ٹوئٹر پر اذان کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے دوحہ میں ملنے والی بہترین چیز قرار دیا۔
Hoje eu estava em frente a uma mesquita quando ouvi o azan, que é o chamado para a oração, uma antiga tradição que convoca os muçulmanos a fazerem suas preces e é feita algumas vezes no dia.
Foi uma das coisas mais bonitas e emocionantes que vi aqui no Qatar. pic.twitter.com/U3D5guszbD
— Carter (@essediafoilouco) November 13, 2022
کیپشن میں لکھا میں ایک مسجد کے سامنے کھڑا تھا جب میں نے اذان سنی ۔ اذان اسلامی روایت کے مطابق مسلمانوں کو نماز کی جانب راغب اور اسے ادا کرنے کی دعوت کے لیے دن میں 5 بار دہرائی جاتی ہے۔ یہ ایک بہترین چیز تھی جو میں نے یہاں قطر میں دیکھی اور اس نے مجھے بے حد متاثر کیا۔
ان کی اس پوسٹ پر صارفین نے رد عمل کا اظہار بھی کیا ہے ۔
ایک صارف نے لکھا آپ کا ٹویٹ خلیجی ممالک میں خاص طور پر پھیل چکا ہے۔ آپ برداشت اور دوسرے کو قبول کرنے کی ایک شاندار مثال ہیں۔ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی ضرورت ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہم آپ کو اسلام کے بارے میں مزید پڑھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ کیا پتا آپ ایک دن وہاں نماز پڑھ رہے ہوں۔
کارٹر کی اذان کی ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








