احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا
احسن اقبال نے قبل از وقت عام انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سیلاب کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بار پھر ملک میں فوری انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے فوری انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں فوری انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں کیونکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی کم ہونے میں تقریباً چھ ماہ لگیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ نئی مردم شماری بھی اگلے سال مارچ تک کرائی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے لوگ سیاسی نہیں بلکہ معاشی ترقی میں لانگ مارچ چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فوری انتخابات کے مطالبے پر عملدرآمد انتظامی طور پر ممکن نہیں۔

اس سے قبل 13 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے مطالبے کو دوہرایا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے، ارشد شریف کا قتل اور اعظم سواتی کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:حقیقی آزادی مارچ کا میگا ایونٹ، اسد عمر قافلوں کے فقید المثال استقبال کیلئے تیار

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے چار لانگ مارچ کیے اور ان کے احتجاج کے دوران حکومت نے کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی تھی۔

Related Posts