پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے مطابق تجارتی حجم میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں دونوں ممالک کیلئے اہم ہیں اس حوالے سے وقتاً فوقتاً حکومتوں کی جانب سے متعدد اور مؤثر اقدامات کیے جاتے ہیں۔

کسٹم حکام کااس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ سال پاک افغان تجارت کا حجم صرف 160 ملین ڈالر تھا جو رواں سال بڑھ کر 320 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ حکام کے مطابق تورخم اور غلام خان بارڈر سے مال بردار گاڑیوں کی تعداد بھی 25 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، اسحاق ڈار

یاد رہے کہ 18 نوبر کو ایف بی آر نے ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا جس کے تحت اب افغانستان کو فضائی راستے کے ذریعے سامان کی ترسیل کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں پر آنے والے افغان سازوسامان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اسلحہ، گولہ باردود، ممنوعہ کیمیکل کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts