پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، اسحاق ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، اسحاق ڈار
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ 10 فیصد سے کم کی سطح پر آگیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس ایک مقامی سیاسی رہنما کے جھوٹے پراپیگنڈے کے مطابق یہ خطرہ 93 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

چائے کی پتی،برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی تمام ادائیگیاں بروقت کرے گا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک (مرکزی بینک) کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم شرح سود میں 1 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شرح سود اضافے کے بعد 16 فیصد پر پہنچ گئی ہے،گزشتہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 15 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔

مرکزی بینک کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا مقصد مہنگائی کو بڑھنے سے روکنا ہے۔مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے۔فیصلے کا مقصد مالیاتی شعبے کا استحکام بھی ہے۔

Related Posts