چائے کی پتی،برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

چائے کی پتی،برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ
چائے کی پتی،برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: چائے بنانے والی مختلف کمپنیوں نے مختلف برانڈ کی چائے کی پتی کی قیمتوں میں 350 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد چائے کی پتی 350 روپے کلو سے بڑھ کر 1700 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مزید براں معمول میں استعمال ہونے والے ٹشو کی قیمت میں بھی 20 سے 30 روپے جبکہ مختلف برانڈ کی کیچپ کی قیمت میں بھی 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 8روپے اضافے سے422روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے281روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 1روپے اضافے سے268روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 23 پوائنٹس کا اضافہ

سردی کی شدت میں معمولی اضافے کے بعد سے ہی مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ انتظامیہ صورتحال کو کنٹرول میں ناکام ہے۔

Related Posts