فیفا ورلڈکپ، مہسا امینی والی شرٹ پہننے پر ایرانی خاتون کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ، مہسا امینی والی شرٹ پہننے پر ایرانی خاتون کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا
فیفا ورلڈکپ، مہسا امینی والی شرٹ پہننے پر ایرانی خاتون کو اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا

دوحا: ایران اور ویلز کے درمیان فیفا ورلڈکپ کے میچ کے دوران دو ایرانی خواتین کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایران اور ویلز کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل سیکورٹی اسٹاف نے ایک خاتون کو مہسا امینی کی شرٹ اور پرچم پر سیاسی، جارحانہ، یا امتیازی پیغامات کے باعث اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا تھا۔

اسی طرح اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون اور مرد کو مہسا امینی کی شرٹ لانے اور پرچم پر خواتین کی آزادی کے نعرے درج ہونے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔

قبل ازیں اسٹیڈیم کے اندر ایک خاتون جس کی آنکھوں سے گہرے سرخ آنسو نکلے ہوئے تھے، فٹ بال کی جرسی کو اونچا تھامے ہوئے تھی جس کی پشت پر مہسا امینی کا نام درج تھا جبکہ مرد نے ایران کا جھنڈا تھام رکھا تھا جس پر امتیازی پیغامات لکھے تھے۔

واضح رہے کہ مہسا امینی کی دو ماہ کی پولیس حراست میں موت ہوئی تھی، جس کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

Related Posts