کراچی میں بےقابو مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس افسر زخمی، ڈرائیور گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بےقابو مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس افسر زخمی، ڈرائیور گرفتار
کراچی میں بےقابو مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس افسر زخمی، ڈرائیور گرفتار

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گرومندر چورنگی کے قریب بے قابو مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق واقعہ حادثاتی ہےجوکہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے ہوا، تاہم بس کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

احمد نواز چیمہ نے بتایا کہ گرومندر سے تین ہٹی کی طرف جانے والی روٹ نمبر 4 کیو کی مسافر بس نمبر جے بی 2444 تیز رفتاری کے دوران بے قابو ہو کر کنکریٹ کے بیریئرز سے ٹکرا کر اس کے عقب میں کھڑے ہوئے پی آئی بی کالونی ٹریفک سیکشن کے سب انسپکٹر 55 سالہ ابرار احمد سے ٹکرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی سب انسپکٹر کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ٹریفک پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

Related Posts